Musalman ki tareef : Unit 4

Unit : 4 
Lesson : 1 

مسلمان کی تعریف


سوال  قرآن و حدیث کے حوالہ سے مختصراً بتائیں کہ مسلمان کی تعریف کیا ہے؟

جواب  "ایمان" نام ہے آنحضرت ﷺ کے لائے ہوئے پورے دین کو بغیر کسی تحریف و تبدیلی کے قبول کرنے کا اور اس کے مقابلے میں " کفر " نام ہے آنحضرت ﷺ کے دین کی کسی قطعی و یقینی بات کو نہ ماننے کا





قرآن کریم کی بے شمار آیات میں

"ما انزل الی الرسول" 

کے ماننے کو "ایمان" اور"ما انزل الی الرسول" میں سے کسی ایک کے نہ ماننے کو کفر فرمایا گیا ہے

اسی طرح احادیث شریفہ میں بھی یہ مضمون کثرت سے آیا ہے

مثلاً صحیح مسلم (جلد اول صفحہ٣٧) کی حدیث میں ہے

اور وہ ایمان لائیں مجھ پر اور جو کچھ میں لایا ہوں اس پر

اس سے مسلمان اور کافر کی تعریف معلوم ہو جاتی ہے


یعنی جو شخص محمد رسول اللّه ﷺ کے لائے ہوئے دین کی تمام قطعی و یقینی باتوں کو من و عن مانتا ہو وہ مسلمان ہے اور جو شخص قطعیات دین میں سے کسی ایک کا منکر ہو یا اس کے معنی و مفہوم کو بگاڑتا ہو وہ مسلمان نہیں بلکہ کافر ہے

مثال کے طور پر قرآن مجید نے آنحضرت ﷺ کو خاتم النبیین فرمایا ہے اور بہت سی احادیث شریفہ میں اس کی یہ تفسیر فرمائی گئی کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا اور امت اسلامیہ کے تمام فرقے (اپنے اختلاف کے باوجود) یہی عقیدہ رکھتے آئے ہیں لیکن مرزا غلام احمد قادیانی نے اس عقیدے سے انکار کر کے نبوت کا دعوٰی کیا. اس وجہ سے قادیانی غیر مسلم اور کافر قرار پائے

اسی طرح قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں حضرت عیسٰی علیہ السلام کے آخری زمانے میں نازل ہونے کی خبر دی گئی ہے. مرزا قادیانی اور اس کے مبلغین اس عقیدے سے منحرف ہیں اور وہ مرزا قادیانی کے عیسیٰ ہونے کے مدعی ہیں. اس وجہ سے بھی وہ مسلمان نہیں. اس طرح قرآن کریم اور احادیث شریفہ میں آنحضرت ﷺ کی پیروی کو قیامت تک مدار نجات ٹھہرایا گیا ہے

لیکن مرزا قادیانی کا دعویٰ ہے کہ میری وحی نے شریعت کی تجدید کی ہے.اس لیے اب میری وحی اور میری تعلیم مدار نجات ہے

 (اربعین نمبر٤صفحہ ٧ حاشیہ)

غرض کہ مرزا قادیانی نے بے شمار قطعیات اسلام کا انکار کیا ہے. اس لیے تمام اسلامی فرقے ان کے کفر پر متفق ہیں


41 comments / Replies

  1. ایمان نام ہے آپ صلی ا للہ علیہ والہ وسلم کے لائے ہوے دین کو بغیر کسی ------ کے قبول کرنا

    ReplyDelete
  2. مرزا قادیانی کا دعوی ہے میری وحی نے شریعت کی ------- کی

    ReplyDelete
  3. مرزا قادیانی نے بے شمار ------ کا انکار کیا

    ReplyDelete
  4. کفر نام ہے آپ صلی ا للہ علیہ والہ وسلم کےدین کی کسی------- کو نہ ماننے کا

    ReplyDelete
  5. قران کریم اور احادیث شریفہ میں اپ صلی ا للہ علیہ والہ وسلم کی پیروی کو قیامت تک کے لیے -------- ٹھرایا گیا

    ReplyDelete
  6. اور وہ ایمان لاٸیں ۔۔۔۔۔۔۔ اور جو کچھ میں لایا ہوں اس پر

    ReplyDelete
  7. مرزا قادیانی اور اس کے مبلیغین اس عقیدے سے منحرف ہیں اور مرزا قادیانی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہونے کے مدعی ہیں

    ReplyDelete

Powered by Blogger.