Mutton Chops

مٹن چوپس


اجزاء


چوپس 1/2 کلو
نمک 1/2 چائے کا چمچ
کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ
سرکہ 2 کھانے کے چمچ
پھینٹی ہوئی دہی 4 کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ 1/2 چائے کا چمچ
کیچپ 2 کھانے کے چمچ




ترکیب


پہلے 1/2 کلو مٹن چوپس کو 1/2چائے کا چمچہ نمک ، 1/2چائے کا چمچہ کالی مرچ 1/2چائے کا چمچہ گرم مصالحہ ، 1چائے کا چمچہ ادرک لہسن کاپیسٹ ، 1چائے کا چمچہ ہری مرچ کا پیسٹ اور 2کھانے کے چمچے سرکہ سے 30منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔

اب انہیں 2 کھانے کے چمچ تیل میں پکائیں 

 ساتھ ہی 1 کپ پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ تیار ہوجائیں ۔

پھر 4کھانے کے چمچے پھینٹی ہوئی دہی کو 1/2چائے کا چمچہ چاٹ مصالحہ 1/4چائے کا چمچہ نمک اور 1/4چائے کا چمچہ کالی مرچ کے ساتھ مکس کرلیں ۔

اس کے بعد فوائل کو چھ بائے چھ انچ کے اسکوائرز ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔

اب 1چائے کا چمچہ دہی کو مصالحہ کے ساتھ اوپر ڈالیں ۔

 اس کے اوپر  1چانپ ڈالیں اور اچھی طرح سے فولڈ کرلیں ۔
آخر میں اسے اسٹیم کریں یا 15منٹ کے لیے بیک کرلیں ۔

اب فوائل میں گرم گرم سرو کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.