Karahi Qeema

کڑاہی قیمہ


اجزاء


بکرے کا گوشت ایک کلو
ادرک لہسن پیسٹ تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ
ثابت گرم مصالحہ بیس گرام
ہری مرچ آٹھ عدد
دہی ایک سے ڈیڑھ کپ
دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ٹماٹر چھ عدد
کڑاہی مصالحہ پاؤڈر ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تیل آدھا کپ
نمک حسب ذوق
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ادرک ایک بڑا ٹکڑا






ترکیب


ایک باؤل میں قیمہ،ادرک لہسن کا پیسٹ،دہی،لیموں کا رس،گرم مصالحہ اور نمک ڈال کر مکس کر کے تین سے چار گھنٹے فری میں رکھیں۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے ہری مرچ کو ساتے کر لیں۔

اب اس میں میری نیٹ کیا ہوا قیمہ شامل کر کے پانچ سے سات منٹ تک پکائیں۔

ساتھ ہی ٹماٹر،دھینا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر اور کڑاہی مصالحہ ڈال کر مکس کرتے ہوئے پکاتے رہیں۔

آخر میں ہلکا سا پانی ڈالیں اور کور کر کے پکنے دیں۔

سرونگ ڈش میں نکالیں۔

ہرا دھنیا اور جیولین ادرک سے سجائیں گرم گرم چپاتی کے ساتھ سرو کریں۔

No comments:

Powered by Blogger.